۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ترانہ شاہد علی بلتستانی

حوزہ/ پاکستانی معروف اور انقلابی منقبت خواں شاہد علی بلتستانی کا پاکستان کے پہلے سرود گروپ "گروہ سرود صبحِ ظہور" کے ہمراہ اردو اور فارسی زبان میں " فرماندہ سلام " ترانہ ریلیز ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی معروف منقبت خوان شاہد علی بلتستانی نے معروف فارسی ترانہ "سلام فرماندہ" کے طرز پر ترانہ ریلیز کردیا ہے۔

اردو زبان میں جاری ہونے والے اس ترانے میں غزہ میں غاصب صہیونی مظالم کے شکار فلسطینیوں کے حق میں بھی آواز بلند کی ہے۔

ترانے میں عالمی استکبار سے برسر پیکار مقاومتی محاذ کے جوانوں کے علاؤہ ایرانی شہید صدر آیت اللہ رئیسی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے صدر رئیسی کی اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر کوششوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

شاہد علی بلتستانی کی مقبولیت کے پیشِ نظر "فرماندہ سلام" ترانہ مختصر مدت میں عوام میں مقبول ہونے کا احتمال ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ترانہ پہلے ایرانی معروف مداح خواں محمد اسد اللہی نے فارسی زبان میں پیش کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .